اتوار 19 مئی 2024

کرونا کے بڑھتے کیسز، ملیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

کرونا کے بڑھتے کیسز، ملیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ

کراچی (دھرتی نیوز) حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے باعث ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر پھیلنا شروع کردیا ہے جس سے نمٹنےکےلیے حکومت کی جانب سے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا جائے گا،، اسمارٹ لاک ڈاون رات 12 بجے سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل ہوگا۔

ضلعی ڈی سی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے 330 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا ان میں ملیر کینٹ فیز 2، عسکری 5 کی اسٹریٹ 4، سعیدآباد ، محلہ شادمان ٹاون شامل ہیں، جعفرطیار، عماریاسر سوسائٹی، ملیر ٹاؤن شپ، گلشن حدید فیز ون،ٹو بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عبداللہ گوٹھ، شاہ لطیف ٹاون، لیبر اسکوائر، شیرپاو کالونی کے علاقے اور ابراہیم حیدری میں کرونا سے متاثرہ گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور کورنگی کے بھی مختلف علاقوں میں بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments