اتوار 19 مئی 2024

سعودی ایئر لائن نے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار جاری کردیا

سعودی ایئر لائن نے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار جاری کردیا

ریاض(دھرتی نیوز) سعودی عرب کی ایک ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مسافروں کے لیے اضافی بیگ لے جانے کے طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کے مسافر اپنے ساتھ اضافی سامان لے جا سکتے ہیں۔

جیسا کہ عام طور پر السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو 2 بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، اب ایئر لائن نے وہ طریقہ کار بھی بتا دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مسافر تیسرا بیگ بھی ساتھ لے جا سکیں گے۔

ایئر لائن السعودیہ کے مطابق اضافی بیگ ساتھ لے جانے کے لیے مسافر ایئرلائن کی ویب سائٹ وزٹ کر کے ’ادارۃ حجوزات‘ کا انتخاب کریں، اس کے بعد اضافۃ الامتعۃ کا انتخاب کریں، یہ کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد مسافر اضافی سامان لے جاسکیں گے۔

دراصل اس سلسلے میں ایک مسافر نے ایئرلائن سے دریافت کیا تھا کہ اپنے ساتھ تیسرا بیگ بھی کیا لے جایا جا سکتا ہے، اور کیا اس کے لیے اضافی رقم درکار ہوگی؟ اس پر ایئرلائن کی جانب سے ٹویٹر پر جواب دیا گیا کہ اضافی سامان کے کرائے کا جدول ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments