اتوار 19 مئی 2024

نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا کی تصدیق، کراچی

نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا کی تصدیق، کراچی

کراچی (دھرتی نیوز) شہر قائد میں نجی دفاتر میں بھی کورونا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، نجی بینک کی برانچ میں 5ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد برانچ غیر معینہ مدت کےلئے بند کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوتے ہی کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،  ڈیفنس فیز5 میں نجی بینک کی برانچ کے5ملازمین میں کوروناکی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے نجی بینک کی برانچ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرا دی۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ شہرمیں کورونا مثبت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، نجی بینک برانچ کے دیگرملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ضلع کورنگی کے بھی مختلف مقامات پر مکمل لا ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 15اکتوبر تک کورنگی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون ہوگا، کورنگی نمبر2،الفلاح سوسائٹی ،شادمان ٹاورملیر،درخشاں سوسائٹی ملیر میں بھی لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ قائد پارک ملیرسے متصل گلی میں بھی لاک ڈاون ہوگا۔

لاک ڈاون والے علاقوں میں 9افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، لاک ڈاون والے علاقوں مین نقل وحرکت پر پابندی،صرف کریانہ ،اشیائے ضرورہ کی دکانیں کھولی جاسکیں گی ۔

ضلع شرقی کے بھی 5مقامات پر 17اکتوبر تک لاک ڈاون نافذ رہے گا، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کے مطابق المصطفی اپارٹمنٹ گلشن، اقبال، عسکری 4 گلستان جوہر،بلاک 13گلستان جوہر ، الخالد ٹاور،مارٹن کوارٹرز کے کچھ گھروں کے اطراف لاک ڈاون ہوگا۔

Facebook Comments