منگل 07 مئی 2024

کورونا لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے ساتھ ہی بے وفائی میں بھی اضافہ ہو گیا، تازہ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

کورونا لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے ساتھ ہی بے وفائی میں بھی اضافہ ہو گیا، تازہ تحقیق میں دلچسپ انکشاف
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز) لاک ڈاﺅن کا خاتمہ ہونے کے بعد جب مردوخواتین واپس کام پر جانا شروع ہوئے ہیں تو اس کے ساتھ ہی بے وفائی کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق شادی شدہ افراد کو ’بے وفائی کے مواقع‘ فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’گلیڈین‘ (Gleeden)کی طرف سے تحقیقاتی سروے میں یہ دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد ویب سائٹ کے 70لاکھ اراکین میں سے حیران کن طور پر40فیصد اپنے شریک حیات کے ساتھ بے وفائی کر چکے ہیں۔

اس سروے کے دوران ایک خاتون نے تو یہ اعتراف کر ڈالا کہ لاک ڈاﺅن کا طویل عرصہ اپنے شوہر کے ساتھ ’قید‘میں گزارنے کے بعدجب وہ دوبارہ دفتر واپس گئی تو دفتر کے ہر مرد میں وہ جنسی رغبت محسوس کر رہی تھی۔

ایک اور خاتون نے کہا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران اس کی جنسی زندگی انتہائی ابتر ہو کر رہ گئی تھی کیونکہ اسے ہمہ وقت اپنے شوہر کے ساتھ رہنا پڑ رہا تھا۔

خاتون نے کہا کہ ہمہ وقت شوہر کے ساتھ رہنے سے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق بھی شدید متاثر ہوا۔

سروے میں 39فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ انہیں لاک ڈاﺅن کے دوران غیرمرد کے ساتھ جنسی تعلق کی شدید خواہش رہی اور لاک ڈاﺅن ختم ہوتے ہی انہوں نے یہ خواہش پوری کی۔

36فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے بعد اپنے شوہر کے علاوہ کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرکے بہت خوش ہیں۔

Facebook Comments