منگل 07 مئی 2024

کرونا وائرس کے کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، بلوچستان

کرونا وائرس کے کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، بلوچستان

کوئٹہ(دھرتی نیوز) صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس کے 15 ہزار 371 کیسز میں سے 14 ہزار 402 مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 169 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 402 ہوچکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 371 ہے جبکہ کوویڈ سے تاحال 146 اموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے 48 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی کوویڈ 19 کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے والے کوویڈ مریضوں کی تعداد 567 ہوگئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز 9 ہزار 135 ہے۔

ملک میں اب تک 6 ہزار 513 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوچکی ہے۔

Facebook Comments