منگل 07 مئی 2024

سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،وزیراعظم عمران خان

سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،وزیراعظم عمران خان
فوٹو :فائل

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے، وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے،کورونا سے بچاوَ کیلئے ہر فرد فیس ماسک کا استعمال کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اللہ کا کرم ہے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں۔

Facebook Comments