بدہ 08 مئی 2024

اللہ پاک ہم پر مہربان رہا اور وبا کے بدترین اثرات سے پاکستان کو بچایا، عمران خان

اللہ پاک ہم پر مہربان رہا اور وبا کے بدترین اثرات سے پاکستان کو بچایا، عمران خان

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا، سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت اللہ نے پاکستان پر کرم کیا ہے، اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز 9 ہزار 135 ہے۔

ملک میں اب تک 6 ہزار 513 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوچکی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔

Facebook Comments