اتوار 19 مئی 2024

پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، سندھ

پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، سندھ

کراچی(دھرتی نیوز): سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے 3 ہزار 409 پولیس افسران و جوان کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، جس میں سے 3 ہزار 366 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 409 پولیس افسران و جوان کرونا وائرس سے متاثر ہوئے، کرونا وائرس کے خلاف فرائض کی انجام دہی میں 19 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 24 ہے، 3 ہزار 366 افسران اور جوان صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز 9 ہزار 135 ہے۔

ملک میں اب تک 6 ہزار 513 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی نسبت اللہ نے پاکستان پر کرم کیا ہے، اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

Facebook Comments