پیر 20 مئی 2024

اسلام آباد: کرونا وائرس کے 16 ہزار 766 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

اسلام آباد: کرونا وائرس کے 16 ہزار 766 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 53 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 16 ہزار 766 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹے میں4 ہزار 746 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، اسی دوران 53 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی، اب تک دارالحکومت سے 16 ہزار 766 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 549 رہ گئی۔

شہراقتدار میں اموات کی مجموعی تعداد 183 ہے۔ 24گھنٹے میں کرونا سے مزید51 شہری صحت یاب ہوگئے، شہر میں تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 169 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 402 ہوچکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 371 ہے جبکہ کوویڈ سے تاحال 146 اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے 48 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

Facebook Comments