اتوار 19 مئی 2024

آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مظفرآباد(دھرتی نیوز) آزاد کشمیر میں کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، کشمیر میں کیسز کی شرح 8.3فیصد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران آزادکشمیر بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کرونا کیسز کی شرح 8.3فیصد ہوگئی ہے، جس کے باعث کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاون کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات بے قابو ہونے سے پہلے ہمیں سخت اقدامات کرنے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ بازار، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے متعلق بندش کی جزئیات طے کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبائی مرض کروناوائرس کے مزید 632 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض انتقال کرگئے، مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments