ھفتہ 18 مئی 2024

سوئٹزر لینڈ میں ہیکرز نے یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنخواہیں چرالیں، طریقہ ایسا کہ آئندہ ہر کوئی احتیاط کرے

سوئٹزر لینڈ میں ہیکرز نے یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنخواہیں چرالیں، طریقہ ایسا کہ آئندہ ہر کوئی احتیاط کرے
فوٹو :فائل

برن (دھرتی نیوز ڈیسک) یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں ہیکرز نے تین یونیورسٹیز کے اساتذہ کی تنخواہیں چرالیں۔

دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی تین بڑی یونیورسٹیز کے کمپیوٹر سسٹم ہیک کرکے اساتذہ کی تنخواہیں چرائی گئی ہیں۔

سرکاری جامعات کی نمائندہ تنظیم کی ڈی جی کے مطابق ہیکرز کے اس غیر قانونی اقدام سے کئی یونیورسٹیاں متاثر ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ہیکرز نے یونیورسٹیز کے کمپیوٹرز ہیک کرنے کیلئے فشنگ کا طریقہ کار استعمال کیا۔ اس طریقہ کے تحت مختلف حیلوں بہانوں سے لوگوں کی ذاتی معلومات حاصل کی جاتی ہیں جس کے بعد ان کے اکاؤنٹس ہیک کیے جاتے ہیں۔

Facebook Comments