ھفتہ 18 مئی 2024

1922 سےسندھ میں جس گلوکار پرندے کی تلاش تھی وہ 98 سال بعد مل گیا

1922 سےسندھ میں جس گلوکار پرندے کی تلاش تھی وہ 98 سال بعد مل گیا
فوٹو :فائل

لاڑکانہ (دھرتی نیوز ڈیسک) 98 سال پہلے سندھ میں نظر آنے والا گلوکار پرندہ ’ سٹرابری فنچ‘ 2020 میں ایک بار پھر سندھ میں نظر آیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف سندھ کی جانب سے سٹرابری فنچ پرندے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق یہ سٹرابری فنچ کی سندھ میں ریکارڈ ہونے والی پہلی ویڈیو ہے۔

پہلی بار سنہ 1922ء میں کلاڈ بی ٹائس ہرسٹ نے اس پرندے کی سندھ میں موجودگی کا ذکر کیا تھا لیکن اس کی نہ تو کوئی تصویر تھی اور نہ ہی آج تک کوئی ویڈیو ریکارڈ کی جاسکی تھی۔

98 سال بعد لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے یاسر پیچوہو نے سٹرابری فنچ کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس کے بعد یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ 1922 میں کہی گئی بات بالکل درست ہے۔

Facebook Comments