اتوار 19 مئی 2024

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، پنجاب

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، پنجاب

لاہور(دھرتی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ میں کہا کہ پنجاب میں 24گھنٹے میں کرونا کے 129نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1689 ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 99ہزار941مریضوں میں سے 96ہزار12 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک 12لاکھ97ہزار255 ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران9ہزار325 ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب میں کرونا کے 2ہزار240 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں24گھنٹے میں کرونا وائرس سے4مریض جاں بحق ہوئے، جبکہ 644افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 8907 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments