اتوار 19 مئی 2024

پولی کلینک میں زیر تربیت ڈاکٹربھی کرونا وائرس کا شکار

پولی کلینک میں زیر تربیت ڈاکٹربھی کرونا وائرس کا شکار

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ ڈاکٹر اور اس کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والا عملہ آئیسولیٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولی کلینک اسپتال کے زیر تربیت ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر یورولوجی وارڈ میں تعینات تھا۔

ذرائع پولی کلینک کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر میں گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کوویڈ 19 کی تصدیق ہونے پر متاثرہ ڈاکٹر کو آئیسولیٹ کردیا گیا۔

علاوہ ازیں متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والا عملہ بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 644 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 517 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 907 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 99 ہزار 836 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments