اتوار 19 مئی 2024

بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز صرف4 فیصد رہ گئے

بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز صرف4 فیصد رہ گئے

کوئٹہ(دھرتی نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز صرف4 فیصد رہ گئے، صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 618 ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 15ہزار 399 اور 14ہزار 635 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ترین سطح پر آگئے، محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سےمتاثرہ مزید 233 مریض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں فعال کیسز صرف4 فیصد رہ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں فعال کیسز کی تعداد 618 تک پہنچ گئی، تاحال کل کیسز 15ہزار399 اور 14ہزار 635 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وائرس کےصرف 17مریض زیرعلاج ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کل بلوچستان کے تعلیمی ادادوں سے کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تعلیمی اداروں میں 593 ٹیسٹ کیےگئے۔

خیال رہے ملک بھرمیں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ چارمریض انتقال کر گئے، جس کے بعد موذی وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6517 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹے میں 29565 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8907 ہے۔

Facebook Comments