ھفتہ 18 مئی 2024

آدمی کا اپنڈکس کا آپریشن، 7 ماہ تک بھی درد کم نہ ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہوش اڑ گئے

آدمی کا اپنڈکس کا آپریشن، 7 ماہ تک بھی درد کم نہ ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہوش اڑ گئے
فوٹو :فائل

سیالکوٹ (دھرتی نیوز) سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت نے مریض کی جان داؤ پر لگادی، ڈاکٹرز اپنڈکس کا آپریشن کرانے والے شہری کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے۔

دھرتی نیوز کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن کے 50 سالہ فیصل ٹھاکر نے 7 ماہ قبل سول ہسپتال سے اپنڈکس کا آپریشن کرایا۔

آپریشن کے بعد بھی درد کی شدت میں کمی نہ آئی تو اس نے دوبارہ ڈاکٹرز سے رجوع کیا، ڈاکٹرز کی ہدایات پر اس نے طرح طرح کے ٹیسٹ کرائے لیکن مرض کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔

آخر کار اس کی سی ٹی سکین کرائی گئی تو پتہ چلا کہ اپنڈکس کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر اس کے پیٹ میں ہی تولیہ بھول گیا تھا۔

سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی۔

Facebook Comments