اتوار 19 مئی 2024

بھارت دلت رکن اسمبلی کی برہمن لڑکی سے شادی، پھر کیا ہوا؟ جانئے

بھارت دلت رکن اسمبلی کی برہمن لڑکی سے شادی، پھر کیا ہوا؟ جانئے

نئی دہلی : بھارت میں 36 سالہ دلت ایم ایل اے (رکن اسمبلی) اے
پربھو نے 19 سالہ برہمن لڑکی سے شادی کرلی۔شادی سے دلبرداشتہ لڑکی کے والد
نے خودکشی کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

لڑکی کے والد جو
ایک مندر کے پجاری بھی ہیں نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی نے بھلا پھسلا
کر ان کی بیٹی سے شادی کی ،

انہوں نے بتایا کہ اے پربھو ان کے گھر میں
رہائش پذیر رہا اور اس نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا۔ تاہم اے پربھو نے
ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکی سے گزشتہ چار ماہ سے رابطے
میں تھا اور اب دونوں نے شادی کرلی ہے۔

Facebook Comments