اتوار 19 مئی 2024

ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل امریکی فوجیوں کے انخلا کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل امریکی فوجیوں کے انخلا کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل امریکی فوجیوں کے انخلا کا عندیہ دے دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں باقی رہ جانے والے فوجیوں کوبھی وطن واپس بلا لینا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021ء کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا

Facebook Comments