ھفتہ 18 مئی 2024

ریحانہ نےمتنازع گانےپرمعافی مانگ لی

ریحانہ نےمتنازع گانےپرمعافی مانگ لی

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے فیشن شو میں متنازع گانا گانے سے متعلق خود پرہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔ گانے کے بولوں میں اسلامی حدیث شامل کی گئی تھی۔

گانا ” ڈُوم ” سال 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جسے امیزون پرائم پر پیش کیے جانے والے فیشن شو کے دوران چلایا گیا۔ گانے میں شامل کی جانے والی حدیث کے باعث دنیا بھرمیں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور سوشل میڈیا پر ریحانہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انسٹاگرام پراپنی پوسٹ میں گلوکارہ نے لکھا ” میں ایک بڑی غلطی کی نشاندہی کرنے پرمسلم کمیونٹی کا شکریہ اداکرتی ہوں جو ہم سے غیرارادی طورپرسرزد ہوئی۔ میں اس لاپرواہی پر آپ سب سے معافی مانگنا چاہتی ہوں”

Facebook Comments