اتوار 19 مئی 2024

کوکین سے بھرا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، میکسیکو

کوکین سے بھرا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، میکسیکو

میکسیکو سٹی(دھرتی نیوز) میکسیکو میں کوکین سے بھرا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق میکسکو وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کوکین سے بھرا چھوٹا جہاز ملک کے وسطی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حکام اس جہاز کو آپریشن کے دوران پکڑنے کی کوشش کررہے تھے۔

میکسیکن حکام کے مطابق مذکورہ جہاز میں کوکین اسمگل کی جارہی تھی اور یہ سیکڑوں میل کا سفر طے کرکے آرہا تھا لیکن جب ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس کا تعاقب کیا گیا تو ایندھن ختم ہونے پر یہ گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار جہاز میں تقریباً 400 کلو گرام کوکین کی موجودگی کی اطلاع تھی اور اس میں سوار 2 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو سے چوری کیا گیا ایک جہاز بھی گوئے مالا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، حکام کے مطابق ان علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک موجود ہے اور کوکین کی اسمگلنگ کے لیے جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments