منگل 30 اپریل 2024

جرمنی میں کرونا کے ریکارڈ 11ہزار کیسز رپورٹ

جرمنی میں کرونا کے ریکارڈ 11ہزار کیسز رپورٹ

جرمنی میں عالمی وبا کے آغاز بعد پہلی بار گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 287 ریکارڈ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی کے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی میں کسی ایک دن میں کرونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہوں۔

یورپ کے دیگر ممالک کی طرح جرمنی اس وقت کووڈ۔19کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ دونوں جرمنی میں ایک دن میں 7800 سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔

کووڈ۔19کے کیسز میں تیزی آنے کی وجہ سے جرمن حکام کوعوامی مصروفیات پر سخت اقدامات نافذ کرنے پر مجبور ہیں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شہریوں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو اختیار کریں۔

انجیلا مرکل نے اپنے بیان میں عوام کو متنبہ کیا کہ موسم سرما کیسا رہے گا، کرسمس کیسا ہوگا، یہ فیصلہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں اب تک کرونا وائرس کے 3لاکھ 91 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تقریبا 10ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں

Facebook Comments