جمعہ 26 اپریل 2024

سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کرکٹر
اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا اور طبیعت بگڑنے
پر انہیں فوری طور پر نئی دہلی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی
انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 61 سالہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1978ءمیں انٹرنیشنل
کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور بھارت کی طرف سے 131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے
انٹرنیشنل کھیلے جبکہ 1983ءمیں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔
کپل دیو نے 1994 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جبکہ وہ 1999 سے 2000
تک بھارتی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔

Facebook Comments