اتوار 19 مئی 2024

‘بائیڈن ہوں یا ٹرمپ بھارت کو ناراض نہیں کریں گے’

‘بائیڈن ہوں یا ٹرمپ بھارت کو ناراض نہیں کریں گے’

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن ہوں یاٹرمپ بھارت کوناراض نہیں کریں گے۔

دھرتی نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ امریکی عالمی فورمزپراپنی لیڈرشپ دکھا چکاہے، امریکی انتخابات کواہمیت لیڈرشپ کی وجہ سےدی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکی انتخابات کواہمیت ترجیح ملنےکی وجہ سےدیتاہے، بائیڈن اورٹرمپ دونوں کہہ چکےہیں ان کی اولین ترجیح چین ہے، امریکا اپنی سلامتی کےپیش نظرچین کواہمیت دیتاہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےامریکاکےساتھ اہم تعلقات اورٹریڈنگ پارٹنرہے، آئی ایم ایف کاپروگرام رکا ہوا ہے انتخابات ہمارےلیےاہم ہیں، بھارت کیساتھ امریکی معاہدوں کوبھی پاکستان دیکھ رہاہے، امریکا نے اپناکیمپ بنایا ہے اوربھارت کودھڑےسےلایاہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بھی ٹرمپ کی وجہ سےکافی دلیرہوچکی تھی، بائیڈن اپنےخطابات میں کہہ چکےہیں مقبوضہ کشمیرکودیکھیں گے بائیڈن ہوں یاٹرمپ بھارت کوناراض نہیں کریں گے ٹرمپ آئےتولگتاہےامریکاکی یہ ہی پالیسیاں جاری رہیں گی البتہ بائیڈن آئیں گےتووہ کافی حدتک پالیسیوں میں تبدیلیاں کریں گے۔

Facebook Comments