جمعہ 03 مئی 2024

کورونا کی دوسری لہر، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر آگئی

کورونا کی دوسری لہر، شادی کے خواہشمند افراد کے لیے بری خبر آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) کورونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرکے پیش نظر این سی او سی نے اہم فیصلے کیے ہیں،این سی او سی نے بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر 20نومبر سے31جنوری 2021تک پابندی عائد کر دی ہے۔سرکاری و نجی اداروں کے 50فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک میں کورونا کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈسنٹر کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ این سی او سی نے بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر 20نومبر سے31جنوری 2021تک پابندی عائد کر دی ہے ، این سی او سی کے مطابق شادی کی تقریبات کھلی فضا میں ہوگی ، آؤٹ ڈورشادی میں ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنو ع ہوگی،شادی کی تقریبات میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد بنانا لازمی ہو گا۔ 

این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ونجی دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا،50فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماسک نہ پہننے پر 100روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کورونا سے شدید متاثر ہونے والے شہروں میں کراچی، لاہور ، اسلا م آباد، راولپنڈی اورملتان شامل ہیں، حیدرآباد، گلگت، مظفرآباد، میرپور پشاور اور کوئٹہ میں بھی حکمت عملی کا اطلاق ہو گا۔ گوجرانوالہ،گجرات ، فیصل آباد اور ایبٹ آباد میں بھی حکمت عملی کا اطلاق ہوگا۔ فیصلوں پر عملدرآمد 7نومبر سے لے کر 31جنوری 2020تک عائد ہو گا۔

دوسری جانب کراچی میں ماسک پہننا لازمی قراردے دیا گیا ، کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو 500روپے جرمانہ کیا جائے۔

Facebook Comments