جمعہ 03 مئی 2024

کمسن طالبہ کو روسی صدر نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

کمسن طالبہ کو روسی صدر نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

ماسکو(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر نے دوست کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والی 10 سالہ طالبہ کو اہم اعزاز سے نواز دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی کمسن طالبہ نے کم عمری کے باوجود اپنے جان کا نذرانہ دیکر اپنے کمسن دوست کی جان بچائی تھی، جس کی ہمت و جرات کے صدر پیوتن بھی معترف ہوگئے۔

10 سالہ طالبہ کاتیا نیمتسووا نے برف سے نیچے گرتے ہوئے اپنے دوست کو بچانے کی کوشش کررہی تھی کہ اس دوران خود ٹھنڈے پانی میں گرگئی۔

کاتیا نیمتسووا خود تو پانی میں ڈوب کر اپنی جان قربان کرگئی لیکن اپنی زندگی کے بدلے دوست کی زندگی بچاگئی۔

کمسن بچی کے انتہائی مشکل فیصلے نے روس کے صدر ولادی میر پیوتن اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا، جس کے باعث صدر پیوتن نے کاتیا کو ’مرنے والوں کے بچاو‘ نامی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا۔

یہ اعزاز بعد از مرگ جرات، ہمت اور فیصلہ کن کردار نبھانے والے افراد کو دیا جاتا ہے جو انتہائی مشکل حالات میں پھنسے ہوئے افراد کی جان بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Facebook Comments