منگل 30 اپریل 2024

سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری

سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری

لاہور(دھرتی نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کاتحریری حکم جاری کردیاگیا،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے تحریری حکم جاری کیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق تحریری حکم میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،اشتہارات آویزاں کرنے کے 30 روز بعد بھی نوازشریف پیش نہیں ہوئے ،نوازشریف کی گرفتاری کیلئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تحریری حکم میں کہاگیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نوازشریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری کو رجسٹر میں نوٹ کریں ،نوازشریف کی حد تک کیس کو ریفرنس سے الگ کردیاگیاہے،نیب نوازشریف کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے،آئندہ سماعت پر دیگر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی ۔

Facebook Comments