منگل 30 اپریل 2024

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 60 برس کے ہو گئے ۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 60 برس کے ہو گئے ۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 60 برس کے ہو گئے ۔جنرل قمر جاوید
باجوہ 11نومبر1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔آپ جٹ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ،
ان کے والد لیفٹیننٹ کرنل محمد اقبال باجوہ بھی پاک فوج کے سینئر افسر تھے
ان کی وفات 1967 میں دوران سروس کوئٹہ میں ہوئی۔جنر ل قمر جاوید باجوہ اس
وقت صرف سات بر س کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوااور یہ پانچوں بہن
بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ابتدائی تعلیم
سرسید کالج اور گورڈن کالج راولپنڈی سے 1978 میں حاصل کی اور اس کے بعد
انہوں نے 1980 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے 29 نومبر 2016 کو
آرمی چیف کا چارج سنبھالا۔

Facebook Comments