پیر 13 مئی 2024

فیض آباد دھرنا ختم کروانے پر وزیراعظم کی مبارکباد لیکن یہ شاباشی کسے ملی؟

فیض آباد دھرنا ختم کروانے پر وزیراعظم کی مبارکباد لیکن یہ شاباشی کسے ملی؟

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مذکورہ معاملے کا نوٹس لینے اور
پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حکم کے بعد انتظامیہ نے ٹی ایل
پی مظاہرین کے خلاف متوقع آپریشن کے آپشن کو ایک طرف کردیا تھا۔وزیرمذہبی
امور نورالحق قادری کو یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ٹی ایل پی قیادت کے ساتھ
مذاکرات کریں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے کامیاب اور نتیجہ خیز مذاکرات
ممکن بنانے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی
امور پیر نور الحق قادری کو شاباش اور تعریف کی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے
مطابق گزشتہ روز وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے ذاتی دلچسپی اور
موثر کردار کی بدولت مسئلے کو پرامن طور پر حل کروانے میں اہم کردار ادا
کیا تھا جس پرمجمع پرامن طور پر منتشر ہو گیا ۔منگل کے روز کابینہ کے اجلاس
میں وزیراعظم نے وزیر مذہبی امور کے کردار کو سراہا۔

Facebook Comments