پیر 23 مئی 2022

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

لندن میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز
شریف کو طبیعت خرابی کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا
ہسپتال میں خون کا ٹیسٹ اور سٹی سکین کیا گیا۔

اظہر جاوید کے مطابق نواز شریف گردے کی تکلیف کے سبب بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے، ان کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔

دوسری
جانب مریم نواز نے بھی اپنے والد نواز شریف کی صحت کی خرابی کی تصدیق کی
اور کہا کہ ان کا لندن میں گردے کا علاج جاری ہے، گردے میں شدید درد ہونے
کی وجہ سے وہ آج ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور ان
کی نمائندگی وہ خود کریں گی۔ مریم نواز نے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے
دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

Facebook Comments




0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x