منگل 14 مئی 2024

سازشیں کرنےوالوں کواچھی طرح جانتاہوں

سازشیں کرنےوالوں کواچھی طرح جانتاہوں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس
کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ
پنجاب کے سامنے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ سیکریٹری تعلیم کو مجھ
سے پوچھے بغیر تبدیل کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ
تبدیل کیے گئے سیکرٹری کورس پر جارہے ہیں۔ ایسامعاملہ نہیں کہ کابینہ
اجلاس میں اٹھایاجائے، یہ بات مجھ سےاکیلےبھی کی جاسکتی تھی۔دوسری جانب
صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی بھی سرزنش کی گئی۔ سردار عثمان بزدار کا
کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ مجھے کہا جاتا ہے کہ
وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤ، اب میں چیف منسٹر بن کر دکھاؤں گا۔

Facebook Comments