منگل 14 مئی 2024

پاکستان میں بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پاکستان میں بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی(دھرتی نیوز) بھارتی نجی پرواز نے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔دھرتی نیوزکے مطابق طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی ایئر پورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے دہلی جارہی تھی۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران پرواز میں بھارتی مسافر محمد نوشاد کی طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد کیلئے ایئر پورٹ ڈاکٹر کو طلب کیا گیا،تاہم وہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ کراچی ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی مسافر محمد نوشاد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

Facebook Comments