منگل 14 مئی 2024

کیا مسلم لیگ ن نے اپنا بیانیہ تبدیل کر لیا ہے؟مریم نواز شریف نے دو ٹوک اعلان کردیا

کیا مسلم لیگ ن نے اپنا بیانیہ تبدیل کر لیا ہے؟مریم نواز شریف نے دو ٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں،ہماری جو پالیسی چل رہی ہے پشاور جلسے میں بھی وہی چلے گی،جی بی میں اکثریت نہ ملنے پر حکومت کو شرم سے منہ چھپا لینا چاہیے،گلگت بلتستان کے اراکین کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلا س کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں سب بتا دیا، ان کے چند افسران جذبات میں آ جاتے ہیں، اس سے کیا میسیج دیا جا رہا ہے؟اس سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ سب ایک پیج پر وہاں بھی نہیں ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ کراچی واقعہ کی صوبائی رپورٹ کا کیا بنا؟ کیا آپ کو اعتماد میں لیا گیا؟جس پرمریم نواز نے جواب دیاکہ اس رپورٹ میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، میں بلاول اور مراد علی شاہ بھی جانتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ سب جماعتیں پالیسی بنائیں کہ لوٹوں کو خیر آباد کہہ دیں گے۔

صحافی نے سوال کیاکہ پشاور جلسہ میں لفظ اسٹیبلشمنٹ استعمال کریں گے یا جرنیلوں کا نام لیں گے پالیسی کیا ہوگی؟۔ مریم نواز نے کہاکہ جو پالیسی چل رہی ہے وہی چلے گی۔ صحافی نے سوال کیاکہ آپ سخت گفتگو کررہی ہیں، کیا باقی سب جماعتیں ساتھ ہیں؟جس پر مریم نواز نے کہاکہ کسی کا لہجہ نرم کسی کا سخت ہوتا ہے مگر موقف ایک ہی ہوتا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں واٹس ایپ نتیجہ اڑتالیس گھنٹے پہلے معلوم ہوگیا تھا،نتائج کا اندازہ تھا مگر حکومت کو بے نقاب کرنے گئی تھی۔صحافی نے سوال کیاکہ آپ کے سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پی پی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ڈیل کرلی ہے،آپ اتفاق کرتی ہیں؟۔ مریم نواز نے کہاکہ وہ خود جواب دے سکتے ہیں مگر انہیں کہہ دیا ہے ایسا کہنے کی ضرورت نہیں تھی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں اور جلسوں پہ پابندی انکے خوف کی عکاس ہے ،انکو جو خوف پی ڈی ایم کے جلسوں سے مسلم لیگ ن اور نوازشریف سےجو تکلیف ہورہی ہے یہ سب اسکا اظہار ہے،ہزارہ والے کل میرے جلسے میں شامل ہوکر میاں صاحب کے بیانیے کو اور زیادہ تقویت دیں اور اس گرتی ہوئی دیوار اور جعلی حکومت کو آخری دھکا لگائیں،ہماری حکمت عملی یہی ہے جو چل رہی ہے.

Facebook Comments