وہ غلطی جو بال شیمپو کرتے ہوئے ہر کوئی کرتا ہے، بالوں کے ماہر نے درست طریقہ بتادیا
نیویارک(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) خوبصورت بال شخصیت کی خوبصورتی کے لیے ازحد ضروری ہوتے ہیں اور ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بالوں کی حتی الامکان حفاظت کرے اور مگر اس کوشش کے دوران بیشتر لوگ غلط طریقے سے بال دھوتے اور شیمپو کرتے ہیں جو الٹا نقصان کا سبب بنتا ہے۔ اب ایک ماہر نے شیمپو کرنے کا درست طریقہ بتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ماہر ہیئر ڈریسر کا نام جولین فیئریل ہے۔جولین کا کہنا ہے کہ آپ نے ہفتے میں کتنی بار بال دھونے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔ سردیوں میں آپ ہفتے میں ایک بار بھی دھو سکتے ہیں اور گرمیوں میں روزانہ بھی۔ تاہم بالوں کو تبھی دھوئیں جب آپ کو اس کی ضرورت محسوس ہو۔ اگر آپ روزانہ نہاتے ہیں تو روزانہ شیمپو ہرگز استعمال نہ کریں۔ اس سے آپ کے سر کی جلد خشک ہو سکتی ہے اور شیمپو الٹا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بالوں کو شیمپو کرتے ہوئے سر کی جلد کو مت رگڑیں بلکہ بالوں میں نرمی سے انگلیاں پھیریں۔
Facebook Comments