اتوار 28 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری وزیراعظم کا استقبال کریں گے ۔

دھرتی نیوزنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹر سے بھی ملاقات کریں گے،وزیر اعظم بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے،فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی مراعات دینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت مینوفیکچرز اورایکسپورٹرز کےلئے اہم اعلان متوقع ہیں،وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں لنگرخانہ کا افتتاح بھی کریں گے،وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے،وزیر اعظم فیصل آباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوَں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Facebook Comments