جمعہ 10 مئی 2024

ن لیگ کے اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ، بڑا دعویٰ

ن لیگ کے اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ، بڑا دعویٰ

راولپنڈی (دھرتی نیوز) دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیاہے ۔

دھرتی نیوزکے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ سرفراز افضل نے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بغیر ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس پر قومی خزانے کو نقصان پہنچا ،سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں ،ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل ، چچا ملک غلام رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو کو بھی نامز د کیا گیاہے ۔

Facebook Comments