ھفتہ 11 مئی 2024

بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکریٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے تمام انتظامات کرنے کا حکم دےدیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالےشیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بلاول بھٹو کے وکیل اخترحسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بلاول بھٹو اوران کی رہائش گاہ پرسنگین نوعیت کی سیکیورٹی خدشات ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے بلاول بھٹو کو کبھی کہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مختلف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں ، ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق کوئی جامع پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے۔

تاہم عدالت نے سیکیورٹی فراہم کر نے کا فیصلہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی درخواست نمٹا دی۔

Facebook Comments