ھفتہ 11 مئی 2024

مزارقائد بے حرمتی کیس، عدالت کا مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

مزارقائد بے حرمتی کیس، عدالت کا مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم

کراچی (دھرتی نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزارقائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے کہا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی واقعے کے وقت مزارقائدپر نہیں آیا تھا،مزارقائد کی فوٹیج میں بھی مدعی کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی ، وقاص احمد نے مرزاقائدکی بے حرمتی اور دھمکیاں دینا کا مقدمہ درج کرایاتھا۔

عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا،پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیاتھا۔واضح رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو 19 اکتوبرکوہوٹل سے گرفتار کیاتھا،کیپٹن صفدرنے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔

Facebook Comments