منگل 21 مئی 2024

احسن اقبال کیخلاف کرپشن کاریفرنس دائر

احسن اقبال کیخلاف کرپشن کاریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  احسن اقبال کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا گیا ہے جس میں سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے فنڈز صوبائی منصوبے میں خرچ  کروائے، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

ریفرنس کے متن میں مزید کہا گیا کہ احسن اقبال نے ناروال  اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں اور خوردبرد کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

Facebook Comments