منگل 21 مئی 2024

‘ٹک ٹاک ایپ سے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پابندی لگائی جائے’

‘ٹک ٹاک ایپ سے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پابندی لگائی جائے’

لاہور(دھرتی نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کیلئے درخواست میں کہا گیا کہ ایپ سے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، پابندی لگائی جائے، جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی تیاری کیلئے مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی ٹک ٹاک ایپ پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ٹک ٹاک کے وجہ سے غیر اخلاقی مواد بڑھا گیا ہے، اس اپیلیکیشن کے مثبت اثرات کے بجائے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس پر پابندی لگائی جائے، عدالت نے وکیل کو دلائل کی تیاری کیلئے وقت دے دیا اور سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

یاد رہے یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد روکنے کا موثر میکنزم نہ بنانے پر ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کو تمام نیٹ ورک پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ٹک ٹاک پرپابندی کو شہریوں نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے ، ٹک ٹاک پاکستان میں جنون کی حدتک مقبول ہوگئی تھی، یہ جنون کئی حادثات کا بھی سبب بنا بتایا جارہا ہے

بعد ازاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ٹک ٹاک بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں، شرائط پوری نہ کی گئیں توٹک ٹاک کو مستقل بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Facebook Comments