پیر 20 مئی 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے بخار اور جسم
میں درج تھا۔ ابتداءمیں تو یہ سوچا کہ شاید موسمی بیماری ہے لیکن پھر
انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہوں۔“ 

ان کا کہنا
تھا کہ ”میں تمام لوگوں کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہیں ذرا سی
بھی علامتیں ظاہر ہوں تو فوراً کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں اور ایک سے دو
روز کیلئے قرنطینہ اختیار کریں، اس کے دباﺅ میں آنے سے بہتر اس کا علاج
کرنا ہے۔“ 

سکندر بخت کا مزید کہنا تھا کہ ”گھبرانا نہیں ہے۔ یہ بہت
ضروری ہے کہ آپ اس کا دباﺅ نہ لیں، میں نے اپنی والدہ کے گھر میں ازخود
قرنطینہ اختیار کر لیا ہے اور اس وائرس کا شکار ہونے والے زیادہ سے زیادہ
لوگوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ ان کا تجربے سے فائدہ اٹھا
سکوں۔“ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
ہیں جس پر انہوں نے اپنی والدہ کے گھر ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

Facebook Comments