منگل 21 مئی 2024

دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں

دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ائیرفورس نے ملاقات
کی جس کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ پیشہ وارانہ امور اور سکیورٹی
صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے
ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا
ہے، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔آئی
ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل سلیم حماد عقیل النابط نے علاقائی امن کیلئے
پاک فوج کے کردارکی تعریف کی اور قطری افواج کی تربیت کیلئے تعاون کو
سراہا۔

Facebook Comments