جمعہ 17 مئی 2024

وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لانے کافیصلہ کیاہے

وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لانے کافیصلہ کیاہے

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ زیادتی کے مجرموں کے خلاف سخت قانون لایا
جائے، ایسا قانون لائیں کہ مثاثرہ خواتین یا بچے اپنی شکایات درج کرا سکیں،
قانون میں متاثرہ خواتین و بچوں کی پرائیویسی کے تحفظ کا خیال رکھا
جائے،ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ زیادتی
کے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنانی ہوگی،سنگین نوعیت کے معاملے پر
ایک لمحے کی تاخیر بھی نقصان دہ ہے ،دن رات کام کریں لیکن معاملے کو منطقی
انجام تک پہنچائیں،وزیراعظم نے کہاکہ فاسٹ ٹریک مقدمات کے ذریعے انصاف
فراہمی یقینی بنائی جائے ۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کااجلاس ہوا،اجلاس میں
وزیرقانون فروغ نسیم اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شرکت کی،اجلاس
میں زیادتی کے مجرمان کو سخت سزا کے طریقے کار سے متعلق آگاہی دی گئی ،اس
کے علاوہ گواہوں کے تحفظ کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہی دی گئی ۔وفاقی حکومت نے زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلئے آرڈیننس لانے
کافیصلہ کیاہے،فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں
کیاگیا،مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا آرڈیننس آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش
ہونے کا امکان ہے۔

Facebook Comments