جمعہ 17 مئی 2024

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیاہے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیاہے

لاہور (دھرتی نیوز)سینئر صحافی حامدمیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”پیمرا کی طرف سے ٹی وی
چینلز کو کہا جا رہا ہے خادم رضوی کے جنازے کی لائیو کوریج نہ کی جائے،
جنازے کی لائیو کوریج روکنا آسان ہے کیونکہ ٹی وی چینلز کمزور ہیں ،ریاست
اتنی ہی طاقتور ہے تو جنازے کو بھی صرف تین سو افراد تک محدود کر کے دکھاتی
میڈیا پر ڈنڈا چلانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔“تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو نماز جنازہ کی
ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیاہے تاہم ان کے جنازہ میں بھاری تعداد
میں لوگوں نے شرکت کی اور پاکستان بھر سے قافلے گزشتہ رات سے ہی پہنچنا
شروع ہو گئے تھے اور اس تمام منظر کو ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا ۔ا ن کا کہناتھا کہ علامہ خادم رضوی چند دن پہلے تک زندہ تھے تو انکی تقریر
اور جلسہ ٹی وی پر نہیں دکھایا جا سکتا تھا وہ دنیا سے چلے گئے تو صدر
مملکت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان تک سب نے تعزیت کر دی اب انکے جنازے
کی خبریں بھی ٹی وی چینلز دکھا رہے ہیں یہ دراصل معاشرے اور میڈیا کی
منافقت کا جنازہ ہے۔“تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے مولانا خادم حسین رضوی کے جنازہ
میں شرکت کرنے والے لوگوں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹی وی
چینلز کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

Facebook Comments