جمعہ 17 مئی 2024

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سی ای او ڈریپ کاکہناہے کہ کورویڈڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیارکردہ
ہے،کووریڈڈیوائس سی ٹی سکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی ،ڈیوائس پھپھڑوں
میں کورونا کے انفیکشن کی تشخص کرے گی ۔ڈاکٹر عاصم رﺅف نے کہاکہ
کووریڈڈیوائس سے پھیپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی مقدار معلوم ہو سکے گی
،میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے ،کوریڈڈیوائس سے
کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی ،انہوں نے کہاکہ کووریڈ میڈیکل
ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے ،پاکستان کو وریڈٹیکنالوجی دنیا کے
دیگرممالک کو فراہم کرے گا،کووریڈ ڈیوائس جلد ملک بھر میں دستیاب ہو گی ۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نے
پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کاجدید آلہ تیار کرلیا،ڈریپ نے کورونا
کے جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووریڈکی منغظوری دیدی۔سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے
کہاہے کہ ڈیوائس کانام کووریڈریپڈآرٹیفشل انٹیلی جنس ڈٹیکشن ہے،ڈیوائس
کوڈریپ ایکٹ2012 کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments