جمعرات 02 مئی 2024

خادم حسین رضوی کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا موقف بھی آگیا

خادم حسین رضوی کے انتقال پر مولانا طارق جمیل کا موقف بھی آگیا

لاہور (دھرتی نیوز) معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے خادم رضوی کے انتقال پر افسوس کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خادم رضوی ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔

ٹوئٹر
پر جاری اپنے پیغام میں طارق جمیل نے لکھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے
انتقال پر انکے اہل خانہ اور متوسلین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،  مرحوم
ناموس رسالت کے ایک مضبوط سپہ سالار تھے۔طارق جمیل نے اپنے پیغام میں یہ
بھی لکھا کہ اللہ کریم مولانا کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل
عطا فرمائیں۔

ہبی اور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے
امیر مولانا خادم حسین رضوی جمعۃ المبارک کی شب انتقال کر گئے تھے اور آج
مینار پاکستان میں لاکھوں عاشقانِ مصطفیٰﷺ نے اُن کی نماز جنازہ ادا
کی۔علامہ خادم حسین رضوی کی وفات سے ناصرف ٹی ایل پی کارکنان بلکہ اُن کے
چاہنے والوں کو بھی دلی صدمہ پہنچا ہے۔

Facebook Comments