جمعرات 02 مئی 2024

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

لاہور(دھرتی نیوز)ایس ای اللہ یار خان کے مطابق فیلڈ سٹاف نے گرین ٹاؤن،چوہنگ اور مصطفی ٹاؤن
سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس دوران کل106کنکشنز
چیک کئے گئے۔دوران چیکنگ19 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے
آئیں۔ایس ای اللہ یارخان کےمطابق پکڑے جانےوالےکنکشنز میں5میٹر ڈائریکٹ
سپلائی،3ڈسپلے واش،1میٹر ڈیڈ سٹاپ،2میٹرڈسپلے اوپن،2میٹر ٹمپرڈ جبکہ6مختلف
نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے27,657یونٹس ڈٹیکشن بل
کی مد میں چارج کئے گئے ہیں,پکڑے جانے والے5 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر
کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف
ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے
کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی
چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا
رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Facebook Comments