جمعرات 02 مئی 2024

پنجاب حکومت نے لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور(دھرتی نیوز)پنجاب حکومت نے لاہور کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے طے کیا ہے کہ لاہور کو بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی طرز پر اضلاع میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور کو اضلاع میں تقسیم کی تجویز دی گئی۔

اجلاس کے دوران تجویز میں دی گئی کہ لاہور کی گورننس بہتر کرنے کے لیے ضروری ہو گیا ہے کہ اسے انتظامی لحاظ سے 4 اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان پنجاب نے اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی اس تجویز کی مکمل طور پر حمایت کی اور اس پر عملی اقدامات کے لیے مکمل ایکشن پلان بھی مانگ لیا۔

Facebook Comments