جمعرات 02 مئی 2024

دس سال سے زیادہ مدت سے پنجاب میں موجیں مارنے والے ایس پی سے ڈی آ ئی جی رینک کے37 پولیس افسران کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

دس سال سے زیادہ مدت سے   پنجاب میں موجیں مارنے والے ایس پی سے ڈی آ ئی جی رینک کے37 پولیس افسران کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 دھرتی نیوزکے مطابق آئی جی آفس نے مسلسل 10سال یا اُس سے زیادہ عرصہ سے  پنجاب میں تعینات ایس پیز سے ڈی آئی جیز رینک کے  37 افسران کی فہرستیں حکومت کو بھجوا دی،فہرست میں 15 ڈی آئی جی،11 ایس ایس پی اور 11 ایس پی شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس آفس نے ایسے 37 افسران کی فہرستیں مرتب کرتے ہوئے مکمل ڈیٹا حکومت کو بھیج دیا ہے،اس نئی فہرست میں 5 ایسے افسران کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، جن کا پنجاب سے دوسرے صوبوں میں تبادلہ تو ہوا لیکن وہ 2سال پورے ہونے سے پہلے پنجاب واپس آ گئے۔فہرست میں ایسے افسران کے نام بھی شامل ہیں جن کا دوسرے یونٹس میں تبادلہ ہوا لیکن اُنہوں نے اپنے اثر رسوخ سے دوبارہ پوسٹنگ پنجاب میں کروا لی۔حکومت کو بھیجی جانے والی فہرست میں ڈی آئی جی زعیم شیخ ،خرم علی شاہ، افضال کوثر، غلام محمود ڈوگر، سہیل چوہدری، وقاص نذیر، فیصل رانا اور ایس ایس پی اور ایس پی عمران کشور جہانزیب نذیر، کرارحسین، جمیل ظفر، عطاالرحمن اور دیگر شامل ہیں۔ حکومتی پالیسی کے مطابق جو پولیس افسران پنجاب میں 10سال مکمل کرچکے ہیں،انہیں کم از کم 2سال دوسرےصوبےیایونٹ میں تعینات کیا جائے گا۔حکومت کو بھیجی جانے والی فہرست میں شامل افسران کے اگلے سال کے آغاز میں تبادلے متوقع ہیں۔ 

Facebook Comments