65 سالہ پجاری نے 10 سالہ بچی کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کردیا
فوٹو : رائٹرز
بنگلورو (دھرتی نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک میں مندر کے 65 سالہ پجاری نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ افسوسناک واقعہ ریاست کرناٹک کے تاریخی مقام دیو نہلی میں پیش آیا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ٹیپو سلطان کی پیدائش ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 65 سالہ پجاری نے دیو نہلی میں 10 سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کی ہے۔
واقعے کے بعد دیو نہلی کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پہلے بھی ہراسانی کے واقعات میں ملوث ہے۔
یہ حقیقت منکشف ہونے پر عوام کا غصہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت پجاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments