منگل 26 جنوری 2021

قومی ایئر لائن نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

قومی ایئر لائن نے کرایوں میں بڑی کمی کردی
فوٹو : رائٹرز

کراچی (دھرتی نیوز) پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کے لئے رعایتی کرایے متعارف کروادیے۔

دھرتی نیوز کے مطابق پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے اندرون ملک کرایوں میں 30 فیصد رعایت دی ہے۔

اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12 ہزار 275 روپے سے کم کرکے ساڑھے آٹھ ہزار کردیا گیا ہے جبکہ اندرون ملک دوطرفہ کرایہ 24 ہزار 600 روپے سے کم کرکے 17 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں پرعملدرآمد جمعرات کے روز سے ہوگا۔